پاکستان
05 مارچ ، 2013

لاہور:ہربنس پورہ میں بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور…لاہور میں ہربنس پورہ پولیس نے بچوں کے اغوا میں ملوث ایک ملزم گرفتار کر کے دو بچے برآمد کرلیے ملزم سلیمان کو ہربنس پورہ میں محلے داروں نے اس وقت قابو کرلیا جب وہ ایک بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔محلے داروں کے مطابق ملزم سے دوبچے برآمد کرلیے ، پولیس نے تفتیش کیلیے ملزم کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

مزید خبریں :