پاکستان
05 مارچ ، 2013

دوسال میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکاتو حکومت چھوڑ دونگا،شہباز شریف

 دوسال میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکاتو حکومت چھوڑ دونگا،شہباز شریف

لاہور…پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کرپشن سے چوراورڈاکو بھی شرماتے ہیں ، اقتدار میں آکر دوسال کے اندر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو استعفی ٰ دے کرگھر چلاجاوٴں گا۔ اوکاڑ ہ کے نزدیک حویلی لکھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ عوام نے ووٹ دیا تو حجرہ شاہ مقیم میں یونیورسٹی اور ٹیکس فری زون بنائیں گے، اوکاڑ ہ کو لاہوربناکردم لیں گے ، مسلم لیگ نون اقتدار میں آکر لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کردیگی ۔ انہوں نے کہا الیکشن میں میاں منظوروٹو کو بھرپور شکست دینگے۔ شہبازشریف کا کہناتھاکہ ، کوئٹہ اورکراچی میں سیکڑوں لوگ شہید ہورہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ وزیر اعلی ٰ نے کہا پنجاب کے کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائیتو انکا گریبان عوام کے ہاتھ میں ہوگا ،وزیر اعلی ٰ نے زیادتی کا شکار بچی کو اسٹیج پر بلایا اورکہا کہ ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

مزید خبریں :