05 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر برائے فوڈسیکیورٹی اینڈریسرچ اسرارالله زہری نے کہاہے کہ ملک میں فروخت ہونیوالے غیرمنظورشدہ بیجوں اورجعلی کیڑے مارادویات کی فروخت میں ارکان پارلیمنٹ بھی ملوث ہیں ۔ اسلام آبادمیں سید مظفر حسین شاہ کی صدارت میں ہونیوالے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈسیکیورٹی کے اجلاس کوبریفننگ میں اسرارالله زہری کاکہناتھاکہ غیرمنظورشدہ بیجوں کے کاروبار میں ملوث ارکان اسمبلی کیخلاف پولیس بھی کارروائی نہیں کرسکتی ،پولیس والے ان کے پاس سے ہو کر واپس آجاتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزرات پر دباوٴ ڈال کرپاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے 269 ملازمین کو مستقل کرایا ، 16 ایسے افراد بھی مستقل کرائے گئے جوکونسل کے ملازم ہی نہ تھے۔