28 فروری ، 2025
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علما کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا جس کے باعث کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 45 منٹ ہوگی۔