پاکستان
06 مارچ ، 2013

سپر ہائی وے پر رینجرزکا آپریشن،خودکش حملہ آور گرفتار،جیکٹ بر آمد

سپر ہائی وے پر رینجرزکا آپریشن،خودکش حملہ آور  گرفتار،جیکٹ بر آمد

کراچی…کراچی میں رینجرز نے سپر ہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب ٹارگٹ کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابقحملہ آور کے پاس سے خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ذرائع کے مطابقخودکش حملہ آور کی گرفتاری پہلے سے گرفتاردہشت گردوں کی نشان دہی پر عمل میں آئی۔رینجرز نے کراچی کے علاقے بھکرگوٹھ میںآ پریشن کے دوران ،کالعدم تنظیم کے3 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

مزید خبریں :