پاکستان
06 مارچ ، 2013

اپوزیشن جماعتوں کاٹرین مارچ لاہورسے اسلام آباد روانہ

اپوزیشن جماعتوں کاٹرین مارچ لاہورسے اسلام آباد روانہ

لاہور…کراچی میں نئی ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے اوربدامنی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کاٹرین مارچ لاہورسے اسلام آباد روانہ ہو گیا،یہ ٹرین مارچ منگل کی شام کراچی سے لاہورپہنچاتھا۔اپوزیشن جماعتوں کا اتوارکے روزکراچی سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ منگل کی رات 9بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچا تواپوزیشن جماعتوں کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی بڑی تعدادنے پْرجوش استقبال کیا،کارکنوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز اٹھارکھے تھے اوروہ کراچی میں امن ، نئی ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ٹرین مارچ کا مقصدعوام کو یہ بتانا ہے کہ کراچی کا امن کون تباہ کررہا ہے، اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کو سپریم کورٹ کے احکامات کے حوالے سے یادداشت بھی پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :