06 مارچ ، 2013
کراچی…سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی مومنٹ کے سید سردار احمد کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے 38 ارکان کے دستخط کی ساتھ اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرائی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم کے سیدسردار احمد کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔اس سے قبل سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر رفیق انجینئر کے انتقال پرفاتحہ خوانی کی گئی۔