Time 03 مارچ ، 2025
کھیل

ٹینس کے لیجنڈ جوڑے کا بیٹا بیس بال میں چلا گیا

ٹینس کے لیجنڈ جوڑے کا بیٹا بیس بال میں چلا گیا
میرے والدین نے بھی مجھے کبھی ٹینس بیس بال یا کوئی کھیل کھیلنے کے لیے زور نہیں ڈالا تھا: آندرے آگاسی__فوٹو: سوشل میڈیا

ٹینس کے لیجنڈ امریکن جوڑے کا بیٹا بیس بال میں چلا گیا۔

آندرے آگاسی اور اسٹیفی گراف کے بیٹے بیس بال میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔جیڈن آگاسی ورلڈ بیس بال کلاسیک میں جرمنی کی طرف سے ڈیبیو کریں گے۔

23 سالہ جیڈن آگاسی ٹیم جرمنی میں پچر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں، جیڈن رواں ہفتے ایریزونا میں ورلڈ بیس بال کلاسیک کوالیفائر کھیکیں گے۔

انہوں  نے لاس ویگاس میں پرورش پائی، ان کے پاس دوہری شہریت جرمن اور امریکن ہے۔جیڈن کے والدین نے انہیں ٹینس میں لانے کے لیے کبھی آمادہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

آندرے آگاسی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم دونوں جیڈن کو بیس بال میں اسپورٹ کرتے ہیں، بیٹے کے ٹینس نہ کھیلنے کے سوال کا ہم برا نہیں مناتے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے بھی مجھے کبھی ٹینس بیس بال یا کوئی کھیل کھیلنے کے لیے زور نہیں ڈالا تھا۔

مزید خبریں :