06 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں کاروباربند ہو گیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بہت کم ہو گئی ہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ بندکرنیکافیصلہ کیا ہے۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر نے کراچی میں خراب حالات کے باعث صرافہ مارکیٹ بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،اسی طرح کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز نے بھی الیکٹرونکس مارکیٹ کے اطراف میں شدید ہوائی فائرنگ کے بعد کاروبار بند کر دیا ہے۔کراچی میں کشیدہ صورت حال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ بھی بند ہو گئے ہیں۔