06 مارچ ، 2013
کراچی…پیپلز پارٹی کراچی کے صدر عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت سے الگ ہو نے والے اب حکومت کی ناکامی کا تاثر دے رہے ہیں،وزیر اعلیٰ ہاؤس کر اچی میں ہونیوالے اس ہنگامی پر یس کانفرنس میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی موجود تھیں۔ عبد القادر پٹیل کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت کراچی کو بند کرایا جا رہا ہے، سانحہ عباس ٹاوٴن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے ، حکومت سے الگ ہونے والے اب حکومت کی ناکامی کا تاثر نہ دیں ۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،سانحہ عباس ٹاوٴن کے لواحقین کا غم ہمارا غم ہے ، حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کا مقصد نام لئے بغیر متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنانا تھا،اس پریس کانفرنس سے پہلے وزیر اعلیٰ کرنے والے تھیلیکن بعض وجوہات کی وجہ سے شرجیل میمن لیکن حتمی طور پر عبد القادر پٹیل اور شہلا رضا سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔