پاکستان
06 مارچ ، 2013

پی پی رہنما ذیشان لغاری اورعظیم شاہ ن لیگ میں شامل

لاہور… ڈیرہ غازیخان سے پیپلز پارٹی کے رہ نماوٴں ذیشان لغاری اورعظیم شاہ اور ،سرگودھا سے تحریک انصاف کے رہ نما دستگیر لک نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ مسلم لیگ ن کے صدرمحمد نواز شریف کہتے ہیں عوام جان چکے، خدمت کرنے والے کون، اور کرپشن کرنے والے کون ہیں۔ ذیشان لغاری ، عظیم شاہ اوردستگیر لک نیماڈل ٹاوٴن لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ محمد نواز شریف نے اوکاڑہ اورپاکپتن کی ضلعی کمیٹیوں کے اجلاسوں سے بھی خطاب کیا،اُنہوں نے کہاکہ وہ عوام کے مسائل اور مشکلات سے واقف ہیں ، جن کے حل کے لئے وہ دن رات ایک کر دیں گے،اُن کاکہنا تھاکہ پاکستان کو اُس کاکھویامقام دلانا اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکرنا اُن کا مشن ہے۔تاہم دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں :