پاکستان
06 مارچ ، 2013

انسانی حقوق کی پاسداری بلوچستان کی اولین ضرورت ہے،شہبازشریف

انسانی حقوق کی پاسداری بلوچستان کی اولین ضرورت ہے،شہبازشریف

لاہور…پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ انسانی حقوق کی پاسداری اور امن کا قیام بلوچستان کی اولین ضرورت ہے، موقع ملا تو وقت ضائع کئے بغیر بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاوٴن لاہور میں لشکری رئیسانی سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے،اُنہوں نے کہاکہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں داخلے دے کر قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ آئندہ 5سال میں پنجاب میں تعلیم حاصل کرنیو الے بلوچ طلباء و طالبات کی تعداد 20ہزار ہو جائے گی،پنجاب حکومت قومی یک جہتی کے فروغ اور بلوچ عوام کا احساسِ محرومی ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس موقع پر لشکری رئیسانی کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے کثیر الجہتی پالیسی بننی چاہیے۔

مزید خبریں :