Time 12 مارچ ، 2025
پاکستان

خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی فائرنگ سے قتل

خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ سانگھڑ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے عہدے پر تعینات تھے۔

پولیس نے بتایا کہ  لیاقت علی پھلپوٹو چھٹی لے کر خیرپور میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے  جہاں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :