Time 19 مارچ ، 2025
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم شہبازشریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارت کےفروغ، شراکت داری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال ہوگا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے  جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ 

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارت کےفروغ، شراکت داری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ اورسرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔ 

مزید خبریں :