پاکستان
02 مارچ ، 2012

کراچی:گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، مضر صحت اشیا برآمد،ملزم گرفتار

کراچی:گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، مضر صحت اشیا برآمد،ملزم گرفتار

کراچی . . . . .. . . کراچی میں شہری حکومت اور پولیس نے گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر 500 کلو گرام سے زائد مضر صحت اشیا برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نارتھ کراچی شجاعت حسین نے جیو نیوز کو بتایا کہ نارتھ کراچی کے علاقے میں رہائشیوں کی نشاندہی پر پولیس کے ہمراہ شہری حکومت کی ٹیم نے گھر میں قائم مضر صحت گٹکہ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر 500 کلو گرام سے زائد مضر صحت اشیاء برآمد کرلیں،جبکہ کارروائی کے دوران ایک ملزم اسحاق کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،جس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گئی۔

مزید خبریں :