Time 22 مارچ ، 2025
پاکستان

سینیئر صحافی اور نمائندہ جیو نیوز مشتاق پراچہ انتقال کرگئے

سینیئر صحافی اور نمائندہ جیو نیوز مشتاق پراچہ انتقال کرگئے
فوٹو:  مشتاق پراچہ فائل

نوشہرہ : جیو نیوز کے نمائندے اور سینیئر صحافی مشتاق پراچہ انتقال کرگئے ۔

اہل خانہ کے مطابق مشتاق پراچہ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے ، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

سینیئر صحافی مشتاق پراچہ نوشہرہ پریس کلب کے صدر بھی تھے۔وہ جیو نیوز کے ساتھ 22 سال سے زائد عرصے سے وابستہ تھے۔

مشتاق پراچہ کے بیٹے کے مطابق والد کی نمازجنازہ آج دوپہر 3بجے نوشہرہ کلاں میں ادا کی جائے گی۔

مشتاق پراچہ کے انتقال پر صحافی برادری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔مرحوم مشتاق پراچہ کی شعبہ صحافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

مزید خبریں :