پاکستان
02 مارچ ، 2012

بہاولپور:مکان میں آگ لگنے سے بچہ جاں بحق،والدہ اور تین بچے زخمی

بہاولپور. . . ... . بہاولپورکی کچی بستی کے ایک مکان میں آگ لگنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق،والدہ اور تین بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ۔بہاولپور میں ائیرپورٹ روڈ کی نواحی کچی بستی میں مرحوم غلام یاسین کے گھر میں موم بتی سے آگ لگ گئی جس سے ڈیڑھ سالہ بچہ مدنی جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 سالہ مطلوب ، 4 سالہ احمد اور تین سالہ منیبہ جھلس کر زخمی ہوگئے ۔بیوہ ماں بھی آگ بجھاتے ہوئے جھلس کر زخمی ہوگئی۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ بجھائی اور زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال پہنچایا،بچوں کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچے کل سے بھوکے تھے اور ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں تھا۔

مزید خبریں :