پاکستان
02 مارچ ، 2012

بلوچستان: سینیٹ انتخابات کے انتظامات مکمل، 12نشستوں کیلئے 40امیدوار

بلوچستان: سینیٹ انتخابات کے انتظامات مکمل، 12نشستوں کیلئے 40امیدوار

کوئٹہ. . . .... بلوچستان میں سینیٹ کے انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے، صوبے کی سینیٹ میں 12نشستوں کے لیے 40امیدوار میدان میں ہیں ۔الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کو سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں پولنگ کا عمل صبح نو سے شام چار بجے تک جاری رہے گا۔ سینیٹ کی سات جنرل نشستوں کے لئے18 امیدوار، ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں کے لئے 8،خواتین کی دو نشستوں کے لئے9 امیدواراور ایک اقلیتی نشست کے لئے5 امیدوارمیدان میں ہیں،، صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق دو مارچ کو بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کے لئے کوئٹہ میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

مزید خبریں :