02 مارچ ، 2012
کوئٹہ.. . . ... کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کاکام مکمل ،ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سریاب کے علاقے کلی تاج کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد رکھ کر دو دھماکے کیے ایک دھماکے میں ریلوے پل کو معمولی نقصان پہنچا تاہم دوسرا دھماکا ریلوے ٹریک پر ہونے سے ریلوے لائن کادو فٹ ٹکڑا اڑا گیااور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ تاہم سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ریلوے حکام نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹریک کی مرمت کردی جس کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوگئی۔