29 مارچ ، 2025
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس7 اپریل کو طلب کرلیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس7 اپریل کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر طلب کیا ہے۔
اجلاس میں حکومت مختلف اہم بلز قانون سازی کے لیے پیش کرےگی۔ اجلاس میں معمول کا حکومتی ایجنڈا زیر بحث آئےگا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو ہفتے تک جاری رہےگا۔