01 اپریل ، 2025
کراچی: صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعلیٰ نے دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر کو نہروں کے منصوبے کےخلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی گئی۔