Time 01 اپریل ، 2025
پاکستان

محکمہ داخلہ سندھ نے سمی دین بلوچ کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے سمی دین بلوچ کی ایم پی او کے تحت جاری نظر بندی کا 25 مارچ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سمی دین بلوچ اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہوں تو رہا کیا جائے۔

اس سے قبل پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ سمیت 5 ملزمان کو  25 مارچ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو رہا کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت سمی دین بلوچ سمیت تمام ملزمان کو 30 روز کے لیے مینٹینس آف پبلک آرڈر کی سیکشن 3 کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔

مزید خبریں :