Time 08 اپریل ، 2025
پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں فیصلوں کا اختیار دے دیا

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں فیصلوں کا اختیار  دے دیا
فوٹو: فائل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں بانی  پی ٹی آئی نے پنجاب سے متعلق اہم ہدایات دے دیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے، عالیہ حمزہ کو کسی بھی عہدیدار کو معطل یا ذمہ داری دینے  کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کی ذمہ داریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی حمایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ خالد خور شید پر اعتماد ہے انہوں نے سوچ سمجھ کر تعیناتی کی ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی سے آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر وکلا نے ملاقات کی۔

مزید خبریں :