09 اپریل ، 2025
واشنگٹن: امریکی صدرکی جانب سے چین پر عائد 104 فیصد تجارتی ٹیرف نافذ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی ٹیرف کے جواب پر امریکی صدر کی جانب سے چین پر عائد کردہ 104 فیصد ٹیرف آج سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدرنےچینی درآمدات پرفروری اورمارچ میں 10۔10 فیصدڈیوٹی عائد کی، امریکی اضافی محصولات پر چین نے10 اپریل سے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد جوابی ٹیرف کا اعلان کیا جس کے بعد جوابی ٹیرف کےاعلان پرٹرمپ نے چین پرمزید 50 فیصد محصولات عائد کیے۔
امریکا کی جانب سے عائد کردہ مزید 50 فیصد ٹیرف سے چینی مصنوعات پر مجموعی محصولات اب 104 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔