10 جون ، 2024
پنجاب کی تحصیل چونیاں میں پولیس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہوکر خواتین پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق خواتین پر تشدد کا واقعہ چونیاں کے علاقے الہ آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
عبدالمجید نامی شہری نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے مکان سے اس کی فیملی کو نکال کربااثر افرادکا قبضہ کرا دیا۔
معاملہ سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں سے رپورٹ طلب کر لی۔