Time 01 جون ، 2025
پاکستان

پاک بحریہ کی جانب سےملکی بندرگاہوں پرکسی بھی خطرے سے نمٹنےکیلئے مشقوں کا انعقاد

پاک بحریہ کی جانب سےملکی بندرگاہوں پرکسی بھی خطرے سے نمٹنےکیلئے مشقوں کا انعقاد
فوٹو: اسکرین شاٹ

پاک بحریہ کی جانب سے ملک کی بڑی بندرگاہوں پرکسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 2 روزہ مشقوں کامقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

ترجمان کے مطابق بندرگاہوں کی حفاظتی مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیراہتمام کیا گیا۔ مشقوں میں پاک میرینز، ایس ایس جی (نیوی) سمیت بحریہ کے بحری اور فضائی اثاثوں نے حصہ لیا۔

مشق کے دوران کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں مختلف آپریشنل سیٹ اپ کا دورہ کیا اور شریک یونٹس کی طرف سے کی جانے والی لائیو ایکشن کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے سمندری راستوں کی بلاتعطل حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی اپنے سمندری سرحدوں کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنےکے لیے اپنی تیاری کو مضبوط بناتی رہتی ہے۔

مزید خبریں :