Time 01 جون ، 2025
پاکستان

فواد چوہدری کا پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر عطا تارڑ سے اظہار تشکر

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے  پر  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نےکہا کہ بطور وفاقی وزیر اطلاعات انہیں پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنےکا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

فواد چوہدری کے مطابق 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میرے نام کی تختی بحال کرکے آگاہ کیا ہے۔

فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ وہ اس اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کرنے پر وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مشکور ہیں۔

مزید خبریں :