پاکستان
02 مارچ ، 2012

کنٹریکٹ میں توسیع:سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

کنٹریکٹ میں توسیع:سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد… سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کل اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا، کنٹریکٹ میں توسیع ایک بوجھ تھا جسے اتارنے کیلئے میں نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وحیدہ شاہ کیس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکومت ہر پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی فراہم کرتی ہے ، پریزائیڈنگ افسر کو مجسٹریٹ کے اختیار دیے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ایف آئی آر درج کرنیکا حکم جاری کیا، پولنگ عملے سے زیادتی پر سمری ٹرائل کے تحت 3ماہ کی سزا ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن کراچی آفس پر کل سمری ٹرائل ہوگا، پولیس کا عملہ سیکیورٹی دینے میں ناکام رہا تھا، وحیدہ شاہ واقعے پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے تھے ۔

مزید خبریں :