Time 27 اپریل ، 2025
پاکستان

بلوچستان حکومت نے بھارت میں انتقال کرنے والے کوئٹہ کے نوجوان کی میت واپس لانے کا بندوبست کردیا

بلوچستان حکومت نے بھارت میں انتقال کرنے والے کوئٹہ کے نوجوان کی میت واپس لانے کا بندوبست کردیا
فائل فوٹو۔۔

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے بھارتی شہر چنئی میں انتقال کرنے والے کوئٹہ کے نوجوان کی میت واپس لانے کا بندوبست کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالا نوجوان آریان شاہ بھارت کے نجی اسپتال میں علاج کے دوران وفات پاگیا تھا مگر اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر میت دینے سے انکار کردیا تھا۔

 ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوجوان کے والد اور والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے بقایا جات ادا کروا دیے ہیں۔

آریان کی والدہ کے مطابق بیٹے کی میت آج پاکستان لائی جائے گی ۔

مزید خبریں :