Time 01 جون ، 2025
کھیل

پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب، پیرس میں جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل

پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب، پیرس میں جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل
انٹر میلان کیخلاف فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پرامڈ آئے، فٹبال کے مداحوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

پی ایس جی نے انٹر میلان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل جیت لیا۔

چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0۔5 سے شکست دی، پی ایس جی نے پہلے ہاف میں 2، دوسرے ہاف میں 3 گول کیے، پی ایس جی کی جانب سے ڈوئے نے 2گول کیے جبکہ ایک ایک گول اشرف حکیمی، کویچا اور مے یولو نے کیا۔ اس طرح پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہو گیا۔

انٹر میلان کیخلاف فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پرامڈ آئے تھے، انٹر میلان کیخلاف پی ایس جی میچ پیرس میں کئی مقامات پر لائیو دکھایا گیا تھا۔

فٹبال کے مداحوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

پیرس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ فتح کے جشن کے دوران ہنگامہ آرائی پر پولیس نے 81 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔

فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے پیرس کی سڑکوں پر آگئے، ایسے افراد کے خلاف قانون سخت ایکشن لے گا۔

مزید خبریں :