پاکستان
02 مارچ ، 2012

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

پشاور… خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینٹ کے بارہ ارکان کے انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ اب تک گیارہ ووٹ پول ہوئے ہیں جن میں سے دس ووٹ جمعیت علمائے اسلام کے تھے۔ پہلا ووٹ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی نے شاہ حسین نے پول کیا۔وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی اور قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے بھی اپنا ووٹ پول کیا۔ اب تک پول شدہ گیارہ ووٹوں میں سے دس جے یوآئی کے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں کو ایوان کے اندر سے کوریج کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ تاہم کیمرہ مینوں کو کچھ دیر کے لئے پولنگ کے مناظر کی فوٹیج بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ کیا اور پولنگ کا جائزہ لیا۔ سینٹ انتخابات کے موقع پر پشاور میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :