پاکستان
02 مارچ ، 2012

پنجاب میں اصل مقابلہ ق لیگ اور آزاد امیدوار میں ہے، نذر گوندل

پنجاب میں اصل مقابلہ ق لیگ اور آزاد امیدوار میں ہے، نذر گوندل

لاہور… پیپلزپارٹی کے سابق وزراء راجا پرویز اشرف اور نذر محمد گوندل کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن سے پہلے حکومت ختم ہونے کی افواہیں اڑائی جا رہی تھیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف اور نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ سینٹ کا الیکشن تاریخی الیکشن ہے جوسینٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں سینیٹ میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے لئے مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ق اور آزاد امیدوار کے درمیان ہے۔

مزید خبریں :