پاکستان
02 مارچ ، 2012

انتخابات جیتنے والا خطرناک،ہارنے والا خطرے سے خالی نہ ہوگا،رئیسانی

انتخابات جیتنے والا خطرناک،ہارنے والا خطرے سے خالی نہ ہوگا،رئیسانی

کوئٹہ… وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں جیتنے والا خطرناک جبکہ ہارنے والا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔ کوئٹہ میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پولنگ کے آغاز سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی سے جب پوچھا گیا کہ سینیٹ انتخابات کے موقع پر اراکین اسمبلی کے ووٹوں کی خریدوفروخت کی خبریں آرہی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا تو پتہ نہیں لیکن ہزار گنجی میں سبزی کی خرید و فروخت ضرور ہوئی ہے،اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں تو ایک پیسہ بھی نہیں ملا،میڈیا کو سینیٹ انتخابات کی میڈیا کوریج کی اجازت نہ دیے جانے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا مذاقا یہ کہنا تھا کہ میڈیا کواندر خطرے کے پیش نظر کوریج کی اجازت نہیں دی گئی،دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی شیخ جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ یہ صوبے کی بدقسمتی ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی سینیٹ کے انتخابات کے لئے اراکین کے ووٹوں کی خریدو فروخت ہوئی ہے جس بناء پر گذشتہ رات ہی غیر سرکاری طور پر سب کو نتائج کا اندازہ ہو گیاتھا، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کا صوبے میں سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کے الزام کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء پنجاب سے رقم لے کر الزام تراشی کررہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ صوبے سے سینیٹ کی کوئی نشست حاصل نہیں کر سکے، اقلیتی نشست کے لئے پی پی پی کے امیدوار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ رمیش کمار اور حنا گلزار دونوں میں سے پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں ہے بلکہ یہ کوئی اور ہی ہے۔

مزید خبریں :