پاکستان
02 مارچ ، 2012

بلوچستان:حنا گلزار نے پارٹی حمایت نہ ہونے پر انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

بلوچستان:حنا گلزار نے پارٹی حمایت نہ ہونے پر انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

کوئٹہ… بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں اقلیتی نشست پر امیدوار مس حناء گلزار نے پارٹی کی حمایت حاصل نہ ہونے کے خلاف انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا، وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کی امیدوار نہیں ان کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مس حناء گلزار کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی نے اقلیتی نشست کے لئے ٹکٹ دیا تھا تاہم دو روز قبل ڈاکٹر رمیش کمار کو بھی پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد کردیا، اور آج انہوں نے دیکھا کہ انہیں پارٹی کے اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل نہیں تو انہوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، اور وہ دربدر ہیں اور اگر ان کے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو پارٹی ٹوٹ جائے گی، دوسری جانب وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی اور پارٹی رہنماء و صوبائی وزیرعلی مدد جتک نے حناء گلزار کے الزامات کی تردید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حناء گلزار پارٹی کی امیدوار ہی نہیں ہیں تو ان کے بائیکاٹ سے کیا فرق پڑے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں کوئی کرپشن نہیں ہورہی۔

مزید خبریں :