پاکستان
02 مارچ ، 2012

سینیٹ الیکشن شفاف ہونگے، منظور وسان

سینیٹ الیکشن شفاف ہونگے، منظور وسان

کراچی… وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ خواب مجھے روز روز نہیں آتے لیکن اب میں یہ کہتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوں گے۔۔جبکہ مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما غفار قریشی کا کہنا تھا کہ لین دین سے معاملہ حل کیا جائے تو اسے صحیح طریقہ سے ہونا چاہئے۔یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر کہی۔ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی کی اکثریت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ائندہ بھی اتحادیوں کے ساتھ ملکر انتخابات میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خواب روز روز نہیں آتے لیکن اب میں یہ کہتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوں گے۔ سینیٹ انتخابات کے دوران مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما غفار قریشی کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کا عمل جمہوری طریقہ کار ہے اور جمہوری طریقہ سے ہی انتخاب ہونا چاہئے۔ انہوں نے سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کہا کہ لین دین سے معاملہ حل کیا جائے تو اسے صحیح طریقہ سے ہونا چاہئے۔

مزید خبریں :