02 مارچ ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے جھڑپ میں 23شدت پسند ہلاک ہوگئے۔جھڑپ میں8اہلکار بھی شہید ہوئے۔ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2رضا کار جاں بحق اور 2زخمی ہوئے ،،ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی۔جس میں 23شدت پسند ہلاک ہوگئے۔شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 8اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔وادی تیرہ میں ہی امن لشکر کے رضا کاروں کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2رضا کار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے،،زخمی رضا کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔