پاکستان
02 مارچ ، 2012

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

اسلام آباد… سینیٹ کے پینتالیس نشستوں پر انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے ،ان نشستوں کے لیے نوے امیدوار میدان میں ہیں۔سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں اور فاٹا کے ارکان کے لئے پولنگ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پنجاب کی سات ،سندھ کی دس ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے محسن لغاری نے سب سے پہلاووٹ کاسٹ کیا۔سندھ میں سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے وزیر برائیصعنت و تجارت رؤف صدیقی نے سب سے پہلا ووٹ ڈالا۔ بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے پہلا ووٹ ڈالا۔خیبرپختون خوا اسمبلی میں بھی سینٹ کے انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے۔جہاں پہلا ووٹ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی شاہ حسین نے کاسٹ کیا۔پولنگ کا یہ مرحلہ چار بجے تک جاری رہے گا۔جبکہ نتائج کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :