پاکستان
02 مارچ ، 2012

شمائلہ انجم رانا نے خواتین کے تحفظ کیلئے این جی او بنالی

شمائلہ انجم رانا نے خواتین کے تحفظ کیلئے این جی او بنالی

لاہور…کریڈٹ کارڈ چوری کیس سے بری ہونے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کا بیڑا اٹھا لیا ہے،اس مقصد کیلئے انہوں نے حرمت فاؤنڈیشن کے نام سے غیر سرکاری تنظیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کم عمر رکن اسمبلی تھیں،چند شرفاء کی وجہ سے انہیں جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ بھی مریم نواز کی طرح نواز شریف کی بیٹی ہیں اوربیٹیاں ماں باپ کا گھر نہیں چھوڑا کرتیں،مسلم لیگ ن سے تعلق تھا،ہے اور رہے گا۔شمائلہ رانا کا کہنا تھا کہ وہ تمام دکھی خواتین کی آواز بنیں گی،شمائلہ رانا کے ساتھ رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع اورفیشن ڈیزائنر بی جی بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں :