02 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور میں جمعرات کے روز ساتھی طالب علم کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی بی اے کی طالبہ نورین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔نورین کی لاش کا جناح اسپتال میں ڈآکٹروں نے پوسٹ مارٹم کیا۔جس کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ وا قعہ میں ملوث ملزم عبدالرحمن کو کل مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم اسی اکیڈمی میں چپراسی بھی تھا اور پارٹ ٹائم بی کام کا طالب علم تھا جس سے سکیورٹی گارڈ سعید کی گن اچانک چل گئی تھی۔پولیس نے سعید کو بھی گرفتار کیا تھا۔لیکن مقتولہ کے والد اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر میں تعینات کانسٹیبل نواز نے مقدمہ صرف ملزم عبدالرحمن کے خلاف درج کرایا۔