02 مارچ ، 2012
وانا… اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر جنوبی وزیر ستان حمید اللہ خان نے کہا ہے کہ محسود علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے ساڑھے چھ ہزار خاندان امن کی بحالی کے بعد اپنے علاقوں کو واپس آچکے ہیں۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اے پی او جنوبی وزیر ستان حمید اللہ خان نے بتایا کہ شورش کے باعث جنوبی وزیر ستان کے محسود علاقوں سے 42ہزار سے زیادہ خاندانوں نے نقل مکانی کی تھی۔علاقے میں امن قائم ہونے کے بعد ساڑھے چھ ہزار خاندان اپنے علاقوں کو واپس آچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی وزیر ستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور علاقے میں پاک فوج کی مدد سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔