Time 17 مئی ، 2025
پاکستان

پشاور: رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کا گرڈ اسٹیشنز پردھاوا، فیڈرز آن کرا دیے

پشاور: رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کا  گرڈ اسٹیشنز پردھاوا، فیڈرز آن کرا دیے
مظاہرین نے سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا اورپیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا: ترجمان پیسکو/ فائل فوٹو

پشاور: رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی اور مظاہرین نے گرڈ اسٹیشنز پردھاوا بول دیا۔

 ترجمان پیسکو کے مطابق فضل الٰہی نے زبردستی رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے تمام فیڈر آن کرا دیے۔

ترجمان پیسکو نے بتایا کہ مظاہرین نے سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا اورپیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔

 ترجمان کے مطابق فضل الٰہی کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :