Time 17 مئی ، 2025
پاکستان

سوشل میڈیا پر ترجمان افواج پاکستان کے منفرد انداز کے چرچے، فوجی حکام کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا پر  ترجمان افواج پاکستان  کے منفرد انداز کے چرچے، فوجی حکام کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسکرین گریب

 افواج  پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر خاصی  پذیرائی حاصل ہوئی۔

 ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس  ایڈمرل پاکستان نیوی راجہ رب نواز کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل میڈیا پر کہیں  ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کے اسکور بتانے کےچرچے رہے تو کہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے فقرے بھی گردش کرتے رہے۔

دوسری جانب وائس ایڈمرل رب نواز کو بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنا اسٹیٹس بنایا۔

آپریشن بُنیان مرصوص

یاد رہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ائیربیس، پٹھان کوٹ ائیربیس اور سرسہ ائیربیس کے علاوہ سورت گڑھ ائیرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا تو پاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ رافیل بھی شامل تھا۔


مزید خبریں :