02 مارچ ، 2012
پشاور… پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا پیتھالوجیکل ڈپارٹمنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں ہوا جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت میں دھواں بھر گیا۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔