Time 18 مئی ، 2025
دنیا

امریکا کی 2 ریاستوں میں شدید طوفان سے تباہی، 21 افراد ہلاک

امریکا کی 2 ریاستوں میں شدید طوفان سے تباہی، 21 افراد ہلاک
 ہوا کے بگولوں اور طوفان کے 5 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے/ فوٹو: روئٹرز

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی اور میزوری میں طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی اور میزوری کو ہوا کے بگولوں اور شدید طوفان کا سامنا ہے اور طوفان کے باعث ہونے ہونے والی تباہی سے اب تک 21 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید طوفان سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ہوا کے بگولوں اور شدید طوفان کے  باعث لکڑی کے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، 5 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ 

مزید خبریں :