پاکستان
02 مارچ ، 2012

اسامہ کیخلاف آپریشن کی منظوری صدر زرداری نے دی تھی،منصور اعجاز

اسامہ کیخلاف آپریشن کی منظوری صدر زرداری نے دی تھی،منصور اعجاز

لندن… میموگیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ دو مئی کی رات صدر زرداری نے آرمی چیف کو فون کیااور بتایا کہ اسامہ کیخلاف آپریشن کی منظوری انہوں نے دی ہے۔ میموتحقیقاتی کمیشن کی سماعت سے قبل جیو نیوز کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دو مئی کی رات صدر زرداری اور آرمی چیف کی مبینہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری نے آرمی چیف سے کہا کہ امریکی ہیلی کاپٹرز روکنے کیلئے ایف سولہ طیارے نہ بھیجے جائیں۔منصور اعجاز نے کہا کہ ایوان صدر سے میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور اپنے خلاف لکھنے والوں کا مقابلہ کرونگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میمو کی کچھ باتیں متنازع لگتی ہیں۔

مزید خبریں :