02 مارچ ، 2012
اسلام آباد… پاکستان نے ایبٹ آباد آپریشن کے تناظر میں امریکہ کیلئے جاسوسی الزام میں گرفتار ڈاکٹرشکیل کے بارے میں قبل از وقت نتائج اخذ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ ڈاکٹر شکیل سے ملکی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی اور پاکستان توقع کرتا ہے کہ اس کے قانونی امور کا احترام کیا جائے گا ، ترجمان نے کہاکہ ڈاکٹرشکیل کے معاملے میں قبل از وقت نتائج اخذ کرنے سے گریز کیا جائے۔