پاکستان
02 مارچ ، 2012

میمو کمیشن کا اجلاس ، منصور اعجاز سے جرح جاری

میمو کمیشن کا اجلاس ، منصور اعجاز سے جرح جاری

اسلام آباد…میموگیٹ اسکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں وڈیو لنک پر جاری ہے جس میں منصور اعجاز سے انہیں کے بیان کے حوالے سے جرح کی جارہی ہے۔کمیشن کا اجلاس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہو رہا ہے جبکہ کمیشن کے دیگر اراکین میں جسٹس حمید الرحمن اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ سماعت کے دوران منصور اعجاز سے سوال کیا گیا کہ کیا بلیک بیری کا ڈیٹابدلا جاسکتا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایسی کوئی بات نہیں سنی گئی لیکن کمپنی ہی بہتر جواب دے سکتی ہے۔

مزید خبریں :