26 مئی ، 2025
کراچی: سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف کارروائی کےلیے آئی جی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اورمحمکہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں، کسی کو حق نہیں کہ وہ مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے، زائدکرایہ لینے والوں کو جرمانے، لائسنس معطلی اورروٹ پرمٹ منسوخ کیا جائےگا۔