پاکستان
02 مارچ ، 2012

سینیٹ الیکشن کا مرحلہ جمہوری رویوں کو بہتر کریگا، قمر زمان کائرہ

سینیٹ الیکشن کا مرحلہ جمہوری رویوں کو بہتر کریگا، قمر زمان کائرہ

لاہور… پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت میثاق جمہوریت کی نفی پر قائم ہے،جو ممبران کی وفاداریاں تبدیل کرکے حکومت چلارہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جن طاقتوں کا جمہوریت پر یقین نہیں وہ سینٹ کا الیکشن ملتوی کرانا چاہتی تھیں کیونکہ آمریت کے ساتھ کھڑے ہونے والے جمہوریت کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے: قمر زمان کائرہ ن ے کہاکہ مسلم لیگ ن نے وفاداریاں تبدیل کراکے پنجاب حکومت کی بنیادرکھ کر میثاق جمہوریت کی نفی کی۔ن لیگ وفاداریاں تبدیل نہ کراتی تو پنجاب میں ان کی حکومت برقرار نہیں رہ سکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ سینٹ الیکشن کا یہ مرحلہ پاکستان میں جمہوری اور جمہوری رویوں کو بہتر کرے گا۔

مزید خبریں :