02 مارچ ، 2012
کراچی… اسپیکرسندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ جس پارٹی کی جتنی طاقت تھی اسے اتنی اہمیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں امیدوار کھڑے کرکے غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔سندھ اسمبلی کمیٹی روم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑوکاکہنا تھا کہ ادارے چلتے ہیں تو قوم میں اعتماد پیدا ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ جلد انتخابات کا مطالبہ کرنیوالے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،جنرل مشرف نگراں حکومت کی مدت بڑھائے تو کوئی اعتراض نہیں کرتا۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے پھر عوام خود فیصلہ کریں گے۔